27 Jan 2026
(لاہور نیوز) پولیس نے کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آپریشنز شروع کر رکھے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 197 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 107 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کے لیے پولیس ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل سرگرم ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
