اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساف فٹسال چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہورنیوز) بھارت نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ساف فٹسال چیمپئن شپ 2026 میں 1-5 سے شکست دے دی۔

 

فاتح ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ہی دوسری پوزیشن حاصل کرلی، قومی فٹ سال ٹیم اپنے آخری میچ میں ناکامی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلی گئی۔ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ ساف فٹسال چیمپین شپ میں پاکستان کو اپنے چھٹے اور آخری میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کے ابتدائی منٹ میں سبقت حاصل کرنے والے بھارت نے میچ کے آخری منٹ میں گول کر کے اپنی سبقت ثابت کی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، بھارت نے اس فتح کے ساتھ سلور میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان نے 6 میچز میں 3 جیتے، 2 ہارےاور ایک برابر رہا، مجموعی طور پر10 پوائنٹس جوڑنے والی پاکستان فٹسال ٹیم نے 6 میچز میں 20 گول کیے جبکہ اس کے خلاف 21 گول ہوئے۔

پہلے میچ میں مالدیپ سے 7-1 سے ہار جانے والی قومی فٹسال ٹیم نے دوسرے میچ میں بھوٹان کو 2-4 سے زیر کرنے کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا کو 2-5 سے قابو کیا تھا جبکہ نیپال کی مضبوط ٹیم سے پاکستان کا مقابلہ 4-4 سے برابر رہا تھا۔

پاکستان نے اپنے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو 1-5 سے زیر کیا تھا، مالدیپ پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کرچکا تھا، اس میچ سے قبل پاکستان اور بھارت نے 10، 10 پوائنٹس جوڑ ے تھے تاہم گول فرق کی بنیاد پر پاکستان کی تیسری اور بھارت کی چوتھی پوزیشن تھی، بھارت کی کامیابی کے بعد نیپال 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے