اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تفصیلی سفارشات طلب

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر لاہور میں بجلی کی بلا تعطل اور محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر  نے لیسکو سمیت تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلی سفارشات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ محکمے آج اپنی سفارشات محکمہ توانائی کو پیش کریں گے، جن میں لیسکو، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی کی زیر نگرانی قائم سٹیرنگ کمیٹی موصول ہونے والی تمام سفارشات کی سکروٹنی کرے گی، جبکہ 28 جنوری کو حتمی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر بسنت کے انتظامات کیلئے چار ورکنگ گروپس بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں، لیسکو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے تفصیلی پلان پیش کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بسنت کے دوران پتنگ ڈور کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوتا رہا ہے، جس کے پیش نظر شہر میں لٹکتی اور خطرناک تاروں کو کلیئر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ لیسکو کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، جو بسنت کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے