اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت خاتون کی رضا کے بغیر طلاق کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے اصول طے کر دیا ہے کہ خاتون کی واضح رضامندی کے بغیرطلاق کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

 

جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ صفحات کا فیصلہ تحریر کیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس ہلالی کے فیصلہ سے اتفاق کیا، دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ عدالت ازخود طلاق کے دعویٰ کو خلع میں تبدیل نہیں کرسکتی، فیملی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے درخواست گزار خاتون نائلہ جاوید کو حق مہر کی 12 لاکھ کی رقم دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے مطابق نائلہ جاوید نے شادی ختم کرنے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی تھی، فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ کی بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا، فیملی کورٹ نے خلع کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم چھوڑنے کا حکم دیا تھا، خاتون درخواست گزار نے خلع نہیں مانگا تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق واضح رضامندی کے بغیر طلاق کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، شوہر نے دوران مقدمہ دوسری شادی کی، دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے، شوہر نے دوسری شادی پر اجازت یا آربیٹریشن کونسل کی منظوری نہ لینے کا اعتراف کیا۔

فیصلہ میں بتایا گیا کہ شوہر نے بیوی کو نان نفقہ بھی فراہم نہیں کیا، جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں، ان حالات میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے