اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محکمہ جنگلات ووائلڈ لائف کی کارروائی، ہنس نسل کی 44 نایاب بطخیں برآمد

25 Jan 2026
25 Jan 2026

(لاہور نیوز) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،نایاب آبی پرندوں کی غیرقانونی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف بڑی کامیابی، ہنس نسل کی 44 نایاب بطخیں (بارہیڈڈ گیز) برآمد کر لی گئیں۔

محکمہ جنگلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سائیبریا سے ہجرت کر کے آنے والے یہ آبی پرندے کل بدھ کے روز کالا خطائی نیشنل پارک میں فضا میں آزاد کر دیے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ماہر ٹیم نے تمام پرندوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جس کے بعد رپورٹ میں انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔

اس غیرقانونی دھندے میں ملوث دو ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نایاب جانوروں اور پرندوں کی غیرقانونی سمگلنگ ایک سنگین جرم ہے اور وائلڈ لائف ایکٹ 2025 کے تحت یہ جرم ناقابل ضمانت ہے۔

پنجاب حکومت نے اس کارروائی میں مدد فراہم کرنے والے شہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے غیرقانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کامیاب کارروائی پر محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ اور غیرقانونی شکار و سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے