اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرین لائن میٹرو بس کے مسائل برقرار، بحالی منصوبہ تعطل کا شکار

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) گرین لائن میٹرو بس کے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے دعوے تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکے۔

گرین لائن میٹرو بس اسٹیشنز کی بحالی اور ریموڈلنگ سے متعلق ایک سال قبل تیار کی گئی سمری آج بھی فائلوں میں دفن ہے، جبکہ زمینی حقائق جوں کے توں ہیں۔

ذرائع کے مطابق میٹرو بس اسٹیشنز کی مرمت اور بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری بھی حاصل کی جا چکی ہے، تاہم اس کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہو سکی، اسٹیشنز کی حالت خستہ ہے اور مسافروں کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گرین لائن میٹرو بس کیلئے تیار کئے گئے منصوبے کی تخمینہ لاگت 2 ارب 105 ملین روپے بتائی گئی تھی، مگر اس بھاری رقم کے باوجود منصوبہ آج تک صرف کاغذوں تک محدود ہے، حکام کے مطابق اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے، مسافروں کیلئے بہتر انتظار گاہیں، لفٹس، برقی سیڑھیاں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

منصوبے میں تاخیر کے باعث بارش، گرمی اور آلودگی میں سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے سرکاری دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے