اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کا اون سورس فنڈز سے 2 نئے واٹر سٹوریج ٹینکس بنانے کا فیصلہ

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے واسا نے ایک ارب روپے کے اون سورس فنڈز سے دو نئے واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ ٹینکس لکشمی چوک اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کے علاقوں میں قائم کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق واسا نے منصوبے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں جبکہ این او سیز کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔

لکشمی چوک کے علاقے میں دیال سنگھ کالج کے گراؤنڈ میں انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جائے گا، جبکہ یو ای ٹی کے گراؤنڈ کو بھی واٹر سٹوریج ٹینک کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے فنڈز سے 10 سے زائد واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کئے جا چکے ہیں، نئے ٹینکس کی تکمیل سے لکشمی چوک کا دیرینہ پانی کا مسئلہ حل ہونے کی توقع ہے جبکہ یو ای ٹی کے سامنے اور ملحقہ آبادیوں کو بھی نمایاں ریلیف ملے گا۔

حکام کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام انتظامی و تکنیکی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے