24 Jan 2026
(ویب ڈیسک) شیروں کے حملوں اور ان کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خطرات کے پیش نظر کیپٹو وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق سرکاری چڑیا گھروں میں شدید بیمار اور لاعلاج شیروں کو پر سکون موت دی جائے گی۔
کمیٹی نے لا علاج اور طویل بیماریوں میں مبتلا شیروں کے کیسز کا جائزہ لیا اور پہلے مرحلے میں 10 شدید بیمار شیروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جائزے کے مطابق ان میں سے 3 شیر لاہور سفاری زو، 1 شیر لاہور چڑیا گھر اور 7 شیر بہاولپور چڑیا گھر میں موجود ہیں۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور اس اقدام کا مقصد جانوروں کو طویل تکلیف اور درد سے نجات دلانا ہے۔
