23 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں راہ گیر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے، رحمٰن گارڈن فیز 2میں خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سی سی ٹی وی میں شلوارقمیض میں ملبوس مشکوک شخص موٹر سائیکل پر سوار ہے اور مشکوک ملزم اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ خاتون کا تعاقب کرتا ہے، ملزم دن دیہاڑے خاتون کو ہراساں کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
ہراسانی کا واقعہ 16 جنوری کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
