اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

23 Jan 2026
23 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے مقدمے کے دانستہ طور پر روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی لیکن پیش نہیں ہوئے بلکہ ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، ملزمان  گرفتاری کے خدشے سے روپوش ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں کچھ ملزموں کو قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ اشتہاری ملزموں کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے