اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جسٹس عالیہ نیلم کا ججز کی روزانہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا اعلان

23 Jan 2026
23 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججز کی روزانہ بنیادوں پر کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا تاریخی فیصلہ کر لیا۔

چیف جسٹس کے حکم پر اس مقصد کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے عوام ایک کلک پر ججز کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ان اقدامات سے جہاں بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وہیں انتظامی سطح پر بھی شفافیت اور احتساب کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے تحت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں تعینات ججز کی روزانہ کی کارکردگی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو نئے سافٹ ویئر پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے یہ معلومات عوام کے لیے دستیاب ہوں گی کہ روزانہ کی بنیاد پر کتنے مقدمات دائر ہوئے، کتنے نمٹائے گئے اور کتنے مقدمات زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ججز کیا کام کر رہے ہیں، اس سافٹ ویئر کے ذریعے کام نہ کرنے والے ججز کے احتساب میں بھی آسانی ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سافٹ ویئر کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے ساتھ لنک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے