اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام نے ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے ودیا بالن کو پاکستان لا کر ڈرامہ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اداکارہ مدیحہ امام اپنی شاندار اداکاری اور میزبانی کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور جلد ہی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے لگیں، اداکارہ نے بھارتی فلمساز موجی بسر سے شادی کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی بھارتی اداکار کو پاکستان لاکر ڈرامہ بنانا ہو تو کس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہیں گی؟ اس کے جواب میں مدیحہ امام نے کہا کہ ودیا بالن کو لے کر ڈرامہ بنانا چاہوں گی مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی وی کی بھی شاندار اداکارہ ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ودیا بالن اگر پاکستان آتی ہیں تو ہماری ٹی وی انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ہوسکتی ہیں۔

بھارت میں کام کے سوال پر مدیحہ امام نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاروں کو دنیا میں ہر جگہ کام کرنا چاہیے، لیکن یہ حساس معاملہ ہے اس لیے چیزوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے اور اچھا فیصلہ کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے