اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت کی تیاریاں، ڈور پینا کے مختلف اڈے فعال ہو گئے

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) بسنت کے تہوار کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اور شہر کے مختلف مقامات پر ڈور پینے کے اڈے فعال کر دیئے گئے۔

حکام کے مطابق ایک روز میں تقریباً 1 ہزار ڈور پینا تیار کیا جائے گا، راوی دریا، کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داروغہ اور شاہدرہ کے مقامات کے علاوہ بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، چونگی امر سدھو اور واہگہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اڈے فعال ہیں۔

ڈور کی تیاری میں نشاستہ اور پاؤڈر کا استعمال جاری ہے جبکہ ڈور کی موٹائی نو پلائی رکھی گئی ہے، حکام  نے واضح کیا ہے کہ دھاتی کیمیکل کا استعمال کسی صورت نہیں ہو سکتا۔

بسنت کے ایونٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بسنت پورٹل اور ای بز ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 12 ایسوسی ایشنز اور 683 پتنگ ساز مینوفیکچرز  نے پورٹل پر رجسٹریشن مکمل کی ہے، جبکہ 1088 پتنگ و ڈور کے سیلرز اور 218 پتنگ و ڈور کے تاجروں کی رجسٹریشن بھی مکمل ہو گئی ہے۔

خطرناک دھاتی ڈور اور کیمیکل مواد کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں، حکام نے بتایا کہ پتنگ اور ڈور کی فروخت صرف یکم تا 8 فروری تک کی اجازت ہو گی اور تمام مینوفیکچررز کو ای بز ایپ کے ذریعے قانونی ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ٹوانہ  نے شہریوں سے کہا کہ چھتوں پر حفاظتی اقدامات اور عوامی تحفظ ہر صورت مقدم رکھا جائے، غیر قانونی ڈور کی فروخت کی اطلاع فوری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر دیں۔

ڈی سی لاہور  نے مزید کہا کہ بسنت کی بحالی 18 سال بعد شہریوں کیلئے بہترین تفریح ثابت ہو گی اور انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ جشن بہاراں اور بسنت لاہور کی منفرد ثقافتی شناخت کا حصہ ہیں اور عوام کے تعاون سے بسنت کے ایونٹ کو مثالی اور پرامن بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے