اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فنچ ‘ کی پاکستان کی معاشی صورتحال بارے رپورٹ جاری

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فنچ ‘ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھی گئی ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کیلئے ریکوری ریٹنگ بھی مقرر کر دی ہے، پاکستان میں سیاسی استحکام، قانون کی حکمرانی کا سکور کمزور ہے۔

فچ نے بتایا کہ پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا کہ سکیورٹیز میں سرمایہ کاروں کو 31 سے 50 فیصد تک رقم واپس ملنے کا امکان ہے، پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم ہے۔

دوسری جانب ڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کے قرضوں میں اوسط درجے کی ریکوری متوقع ہے، اِس کی وجہ حکومتی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کا زیادہ ہونا ہے۔

پاکستان میں سیاسی استحکام ،قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی معیار کے حوالے سے گورننس کا سکور بھی کمزور ہے، عالمی بینک گورننس انڈیکس میں پاکستان بائیس فیصد کی سطح پر ہے۔

فچ رپورٹ میں مزید یہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومتی قرض اور سود کی ادائیگیوں میں کمی نہ ہونے سے ریٹنگ متاثر ہوتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر یا بیرونی مالی دباؤ میں اضافہ بھی وجوہات میں شامل ہے، فچ  نے پندرہ اپریل دوہزار پچیس کو پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پازیٹو سے بڑھا کر بی نیگیٹو کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے