18 Jan 2026
(لاہور نیوز) شہر میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے، فیروز پور روڈ کو پنجاب کی روایتی تہذیب کے رنگوں سے سجا دیا گیا۔
پنجابی طرزکی سائیکلیں اور مختلف ثقافتی آرٹ کے ماڈل نصب کر دیئے گئے، فیروز پور روڈ پر آرٹ ورک پنجاب کی ثقافت کا دیدہ زیب منظر پیش کرنے لگا، رنگ برنگی سائیکلیں، دیسی نقش و نگار اور ثقافتی ماڈل شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
شہریوں نے برقی ماڈلز کو پنجاب کی ثقافت کے تحفظ کیلئے مثبت قدم قرار دیا ہے۔
