اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرتے بڑی مشکل پیش آئی: ایوب کھوسو

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار ایوب کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ ایک رومانوی سین ریکارڈ کروانا تھا جس میں انہیں بہت مشکل پیش آئی۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے اداکاری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پروگرام میں ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے مداح نے اداکار سے دلچسپ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ دکھنے میں بہت سخت لگتے ہیں، آپ کوئی گانا یا رومانوی ڈائیلاگ سنا دیں؟ جس پر ایوب کھوسو نے ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ڈرامہ ’دشت‘ کر رہے تھے جس میں، میں نے ایک سخت قبائلی شخص کا کردار ادا کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کیلئے مجھے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جسے کرنے میں مجھے بہت مشکل پیش آئی۔

ایوب کھوسو نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل ہم بلوچوں کا رومانس کے بارے میں تصور بہت الگ ہے جبکہ طارق معراج صاحب کا رومانس کے بارے میں تصور گہرا اور شاعرانہ تھا، وہ چاہتے تھے کہ میں اداکارہ کا ہاتھ پکڑ کر خوبصورتی کی تعریف کروں جو میرے لئے کافی مشکل تھا، میں طارق معراج صاحب کی منتیں کرتا تھا کہ ایسے مناظر شوٹ نہ کرائیں۔

اداکار نے ہنستے ہوئے مداح کو کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں شاید آپ کے سوال کا جواب درست طریقے سے نہیں دے سکا، کیونکہ نہ مجھے گانا آتا ہے اور نہ ہی کوئی رومانوی ڈائیلاگ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے