جرم وانصاف
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن: ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
18 Jan 2026
18 Jan 2026
(لاہور نیوز) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ساجد چہل، عارف مسیح، سلیمان نواز، محمد نعیم ، محمد فرحان اور محمد یونس شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر 3 کروڑ 68 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم ساجد چہل ایف آئی اے کو 5 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
