اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اردو، سندھی ڈراموں کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(لاہور نیوز) اپنے لاجواب کردار سے شائقین کے ذہنوں میں گھر کرنے والے اردو اور سندھی ڈراموں کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے۔

اپنی شاندار اداکاری سے ڈراموں میں جان ڈالنے والے گلاب چانڈیو خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے، فن کی دنیا کے اس گلاب نے ٹی وی، فلم اور سٹیج پر برسوں راج کیا، انہیں مکالمات کی ادائیگی میں کمال حاصل تھا۔

بیشتر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے والے گلاب چانڈیو حقیقی زندگی میں نرم مزاج اور سادہ طبیعت انسان تھے، ان کے مقبول ڈراموں میں سچائیاں، بے وفائیاں، ماروی، غلام گردش، ساگر کا موتی، جنگل، زینت، ٹیپو سلطان، نوری جام تماچی اور چاند گرہن سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔

سندھی اور اردو ڈراموں سے شہرت پانے والے فنکار گلاب چانڈیو نے فلمی شائقین کو بھی مایوس نہیں کیا، انہوں نے سندھی، اردو اور پنجابی کی 18 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سوہنا سائیں، دشمن، طوفان، الزام، راز، سرگم اور میری توبہ سمیت دیگر کئی قابل ذکر ہیں۔

گلاب چانڈیو کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2015ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا، وہ 18 جنوری 2019ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے لیکن منفرد اداکاری کے باعث انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے