اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شب معراج پر ملک بھر کے مساجد میں محافل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں ہوئیں، نوافل بھی ادا کئے گئے۔

علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی، ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی کریمؐ کو معراج کا شرف اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا، حضور اکرم ﷺ نے اس رات مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سفر کیا جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔

اس واقعہ کو قرآن کریم کی سورۃ اسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے، سفر معراج کے دوران رسول کریمﷺ کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی، اسی سفر میں امت محمدیہ ﷺ پر نمازیں بھی فرض ہوئیں، یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے