اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب: شدید دھند سے حدِ نگاہ صفر، موٹر ویز آج بھی بند

17 Jan 2026
17 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں شدید دھند سے حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر ویز آج بھی بند کردیے گئے۔

موٹر ویز سینٹرل ریجن کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے ایم 2 پر لاہور تا کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، ایم 3 فیض پور سے درخانہ جبکہ ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

اسی طرح ایم 5 ملتان سے روہڑی اور ایم 11 پر لاہور سے سمبڑیال تک گاڑیوں کو انٹری کی اجازت نہیں ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، احمد پور شرقیہ میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

علاوہ ازیں میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر ویز نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر دن کے اوقات میں سفر زیادہ محفوظ ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے