اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(محمد اشفاق) لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مقامی عدالت میں عظمیٰ بخاری کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو  نے سماعت کی، ملزمہ فلک جاوید کو عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت مدعیہ عظمیٰ بخاری نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی کہ ٹرائل کے آخر میں انکی گواہی ریکارڈ کی جائے، پہلے سرکاری گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔

فلک جاوید کے وکیل رانا معروف نے کہا کہ قانون کے مطابق مدعیہ کا بیان پہلا قلمبند کیا جائے، عظمیٰ بخاری کا بیان ٹرائل کے آخر میں ریکارڈ نہیں ہو سکتا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کو آئندہ سماعت پر طلب کر کے بیان ریکارڈ کیا جائے جس پر عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے