(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے اپنے شوہر ذکریا خان سے متعلق معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
اداکارہ نمرہ شاہد نے حال ہی میں نجی میگزین کے یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات بیان کیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ذکریا خان ایک فلم پروڈیوس کر رہے تھے جس میں ہم دونوں نے ساتھ کام کیا۔ میری ان سے ملاقات وہیں ہوئی، تاہم اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا زیادہ تر تعلق کام کی حد تک ہی تھا اور ہم اپنے سینز کی ریہرسل کے دوران ملا کرتے تھے۔ سیٹ پر ہماری اچھی انڈراسٹینڈنگ ہوگئی تھی، ہم نے ایک دوسرے سے اپنے خاندانوں کے بارے میں بھی باتیں شیئر کیں۔ صرف تین ماہ کے اندر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی، جو مردوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی اس لیے کی کیونکہ میں زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھی اور ذکریا ایک اچھے شوہر کے طور پر موزوں لگے۔ اس کے علاوہ ہمارے معاشرے میں بھی ایک خاص عمر تک شادی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
