اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سانول عیسی خیلوی کا اپنے والد کے ہمراہ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(ویب ڈیسک)گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا۔

پاکستانی موسیقی کے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی اور ان کے صاحبزادے نوجوان گلوکار سانول عیسی خیلوی نے ماضی کے مقبول گیت بے وفا کو ایک نئے انداز میں ریلیز کر کے شائقینِ موسیقی کو سال نو کا خوشگوار سرپرائز دے دیا ہے۔

بے وفا گانے  کے بول اردو اور سرائیکی زبان میں ہیں، یہ گیت 70 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا جو عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی پہچان سمجھا جاتا ہے اور جسے اب سانول عیسی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر جدید موسیقی اور نئے ویژول ٹریٹمنٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔

 

 

گیت میں کلاسک درد، جذبات اور سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کو حال سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے مداح دو نسلوں کی خوبصورت موسیقی کا حسین امتزاج  قرار دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سانول عیسی کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے ساتھ یہ گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ صرف ایک گیت نہیں بلکہ ہماری موسیقی کی وراثت ہے گیت نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادوں کی تازگی ہے بلکہ نئی نسل کے لیے کلاسک پاکستانی موسیقی سے جڑنے کا ایک خوبصورت موقع بھی ہے۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے