اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خاتون ڈکیت کی انٹری، اسلحہ کے زور پر شہری سے لاکھوں کی ڈکیتی

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مرد ڈاکوؤں کے بعد خاتون ڈکیت کی انٹری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کا یہ واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈکیت اپنے ساتھ 15 سالہ دو لڑکوں کو لے کر واردات کیلئے پہنچی، جہاں انہوں  نے شہری مختیار حسین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے