اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وارداتوں کی سنچری کرنے والا موٹرسائیکل چور گروہ گرفتار

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث موٹرسائیکل چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی چوکی انچارج سبزی منڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جنہوں  نے ٹبہ گاؤں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایک نجی سوسائٹی میں نئی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ بروقت کارروائی کے دوران انہیں دھر لیا گیا، گرفتار افراد کی شناخت ابرار اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقد رقم اور ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا، جبکہ ان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج سبزی منڈی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے