16 Jan 2026
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں ناکے پر کار سوار شہری کو روکنے کے واقعہ پر پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے چیکنگ کے دوران کار سے پسٹل برآمد ہونے پر شہری کو تھانے لے جایا گیا، جہاں پسٹل کا لائسنس منگوانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
بعد ازاں شہری کی شکایت پر ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور چار دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
