اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گورومانگٹ روڈ: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) گرومانگٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار نوجوان سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد وصی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں عبدالرزاق اور عبدالھادی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے