ٹریفک وارڈن فواد خان کی آئی جی پنجاب سے ملاقات، ٹریفک آگاہی پر خدمات کو سراہا گیا
(لاہور نیوز) ٹریفک وارڈن فواد خان نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے شہریوں کو ترمیم شدہ ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے پر ٹریفک وارڈن فواد خان کی خدمات کو سراہا۔
فواد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین، انفورسمنٹ اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کی جسے آئی جی پنجاب نے قابلِ تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ٹریفک وارڈن فواد خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹر بھی دیا گیا۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہریوں میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے، جبکہ ٹریفک آگاہی مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
