اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاکھوں صارفین نے نئے گھریلو گیس کنکشن کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(ویب ڈیسک) نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے نئے گھریلو گیس کنکشن کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے گیس کنکشن کے حصول کیلئے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) میں جمع کرائی گئی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی صارفین  نے لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں جمع کرائیں، جس سے کمپنی پر بوجھ میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت اب تک تقریباً 4 لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 29 ہزار صارفین کو نئے کنکشن کی فراہمی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت صارفین کی جانب سے مزید 3 لاکھ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

حکام  نے مزید بتایا کہ 36 ہزار کنورژن کیسز پرانے پیڈڈیمانڈ نوٹس والے صارفین کو فراہم کئے گئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر 64 ہزار نئے آر ایل این جی پر مبنی کنکشنز فراہم کئے جا چکے ہیں۔

سوئی ناردرن حکام  نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی میں سٹاف اور سامان کی کمی کے باعث نئے کنکشنز کی فراہمی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے