اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیمیکلز اور ناقص اجزاء سے کیچپ و ساسز تیار کرنے والا یونٹ بند

16 Jan 2026
16 Jan 2026

(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے کیمیکلز، کھلے رنگوں اور ناقص مصالحوں سے کیچپ اور ساسز تیار کرنے والا یونٹ بند کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ، باٹاپور اور باغبانپورہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے یونٹ بند کر دیا، جبکہ 2 من مضر صحت ساسز تلف کر دی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے پولٹری سیکٹر میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 56 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 4500 کلو لاغر اور بیمار مرغیاں تلف کی گئیں۔

اسی دوران 38 میٹ شاپس اور سپلائرز کی انسپکشن کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی پر 7 میٹ شاپس کو بھاری جرمانے عائد جبکہ 29 کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے، مزید برآں، ٹولنٹن مارکیٹ میں میٹ ہینڈلرز کی ٹریننگ اور میڈیکل سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق باٹاپور میں ناقص اور مضر صحت کیچپ و ساسز تیار کرنے پر یونٹ کو سیل کر دیا گیا، جبکہ باغبانپورہ میں استعمال شدہ آئل دوبارہ استعمال کرنے پر ایک معروف ریسٹورنٹ بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید  نے بتایا کہ انسپکشن کے دوران ناقص سٹوریج، گندے اور فنگس زدہ فریزر، زنگ آلود برتن، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، فریزرز میں ایکسپائرڈ گوشت اور گلی سڑی سبزیاں بھی موجود تھیں، اس کے علاوہ کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا جبکہ لازمی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔

عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ناقص اجزاء سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے اور ملاوٹ و جعلسازی مافیا کا قلع قمع اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر کال کریں یا فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج پر ان باکس کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے