اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز، ہتک آمیز یا گمراہ کن مواد کی اشاعت، ترسیل سے گریز کریں، سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ گمراہ کن مواد فوری ہٹا دیں اور ایسے بیانیوں، مہم کا حصہ بننے سے بھی اجتناب کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے، ریاستی اداروں، افراد کی عزت و وقار مجروح کرنے والی مہم کا حصہ نہ بنیں۔پیکا ایکٹ کے تحت جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانا، کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا قابل سزا جرم ہے، صارفین کی جانب سے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ قومی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے