15 Jan 2026
(لاہور نیوز) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کامیاب آپریشنز کے دوران 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔
ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، بنوں کے علاقے میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک کردیئے گئے، ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع کرم میں کیا گیا، جس کے دوران پانچ خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔
کرم اور بنوں میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، سکیورٹی فورسز وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
