اپ ڈیٹس
  • 331.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.18 قیمت فروخت : 40.25
  • یورو قیمت خرید: 325.02 قیمت فروخت : 325.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.71 قیمت فروخت : 375.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.61 قیمت فروخت : 187.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.53 قیمت فروخت : 201.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482800 دس گرام : 413900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442563 دس گرام : 379406
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9544 دس گرام : 8191
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد بارے پالیسی تبدیل

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت کی بیرون ملک سے گاڑیوں کی درآمد کے حوالے سے پالیسی تبدیل کر دی گئی۔

 

بیرون ملک سے صرف رہائشی سکیم اور تحفے کے تحت ہی گاڑی درآمد کی جاسکے گی، پرسنل بیگیج کے تحت گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔وزرات تجارت نے درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی منظوری دے دی، وزارت تجارت نے ترامیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گاڑیوں کی درآمد کے لئے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا، گاڑیوں کی درآمد کی مدت 700 دن سے بڑھا کر 850 دن کر دی گئی۔درآمد کی جانیوالی گاڑی ایک سال تک کسی اور کے نام پر منتقل نہیں کی جاسکے گی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر کم سے کم حفاظتی اور ماحولیاتی معیارات کا اطلاق لازم قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسفر آف ریذیڈنس سکیم کے تحت درآمد کی جانے والی گاڑیاں اسی ملک سے ہوں گی جہاں سمندر پار پاکستانی مقیم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے