اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر پٹرولیم کی گھریلو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے گھریلو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

سردی میں اضافہ کے باعث گیس فراہمی چیلنجز پر وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے نوٹس لے لیا، انہوں نے سوئی گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، انہوں نے گیس طلب و رسد پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سوئی نادرن کے مطابق 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھ کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی ہے، شیوَا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی۔

سوئی سدرن کے مطابق دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی صورتحال میں بہتری آئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس دے رہے ہیں۔

حکام سوئی سدرن کے مطابق صنعت کو گیس بندش ایک دن سے دو دن کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے