اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل جج مستقل کر دیئے

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

جوڈیشل کمیشن کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو مستقل کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے عدالتی کام میں تیزی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے