پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش
(محمد اشفاق) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کر دی۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف ایک قابل اور ذمہ دار افسر ہیں جنہوں نے قانونی تقاضوں کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی کی۔
جنرل پنجاب نے ایک قتل کے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جس پر ڈی پی او چنیوٹ نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار بھی کروایا۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے مراسلے کے ذریعے سفارش کی ہے کہ آئی جی پنجاب ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور احکامات پر بروقت عملدرآمد کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے۔
