اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ

15 Jan 2026
15 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 4400 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گئی، راولپنڈی میں گندم فی من 48 سو روپے ہوگئی، جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 1750 ہوگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گندم فی من 4450 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کی قیمت فی من 4500 روپے جبکہ ملتان میں 4450 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے، اس کے علاوہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں گندم کی قیمت فی من 4400 روپے ہے۔

لاہور کے متعدد علاقوں میں 10 کلو اور 20 کلو والا آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے، 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق 7 سو سے زائد ملیں سرکاری گندم والا سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے