15 Jan 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج پر تیز رفتاری کےباعث پیش آیا،تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر کی وجہ سے عمیر رکشے کا توازن کھوبیٹھا۔
23سالہ عمیر رکشے سے گر کر موقع پر چل بسا ،لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
