15 Jan 2026
(لاہور نیوز) غازی آباد پولیس کی کارروائی، ہنی ٹریپ میں ملوث خطرناک گروہ کے خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں امتیاز اور زینت شامل ہیں۔ ملزمان نے آن لائن ایپ کے ذریعے کاروبار کا جھانسہ دے کر شہری کو اپنے گھر بلوا کر حبس بےجا میں رکھا ہوا تھا ۔
ملزمان شہری سرفراز کو ڈراتے دھمکاتے رہے اور چھوڑنے کے لیے اس کے بھائی نبیل سے 2 لاکھ روپے مانگے تھے، متاثرہ شہری کا بھائی نبیل لوکیشن پر پہنچا تو ملزمان کے زیادہ پیسے مانگنے پر نبیل نے پولیس کو اطلاع دی ۔
پولیس نے شہری سرفراز کو بحفاظت بازیاب کروالیا ۔ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
