اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید دھند کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن بند، 5 پروازیں منسوخ

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 6 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیل کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز SV 738 منسوخ کر دی گئی، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز SV 739 بھی منسوخ کر دی گئی۔

لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز PA 410 منسوخ ہو گئی، دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز PA 411 بھی منسوخ کر دی گئی۔ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز EY 284 منسوخ کر دی گئی۔

تاخیر کا شکار پروازوں میں جدہ سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز PA 473 چار گھنٹے 15 منٹ تاخیر کا شکار رہی، جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز SV 734 ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے