اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی والے اڈیالہ جیل کے باہرخواتین کو ڈھال بناتے ہیں، عظمی بخاری

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ جیل کے باہرخواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ اڈیالہ جیل ہے زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ نہیں، جہاں ہر ہفتے بمہ اہل و عیال اور چند کرائے کے لوگوں کے ساتھ تو تماشا لگایا جاتا ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کا کوئی عہدے دار نہیں پہنچتا خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پولیس تب ہی حرکت میں آتی ہے جب قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، آپ پولیس کے ساتھ بدتمیزی کریں ہاتھا پائی کریں تو کیا پولیس آپ کا منہ دیکھتی رہے گی؟ اپنے ہر گناہ کا الزام مریم نواز پر لگانا بند کریں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر آپ کے لیڈر کی خاطر لوگ باہر نہیں نکلتے تو اس میں مریم نواز کیا قصور ہے؟ جو خود کو مقبول ترین سمجھتا تھا اب وہ فضول ترین بن چکا ہے، آئیں اور قانون کا درس وہ دے رہے ہیں جو خود مطلق العنان بنتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئیں کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جیسے کارڈ کھیلنا بند کریں، جس نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا وہ چاہیے کوئی بھی ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے