اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں: عظمیٰ بخاری

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے مریم نواز پنجاب میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں، زراعت کو ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کہا گیا، لیکن پہلی مرتبہ مریم نواز نے زرعی شعبے میں حقیقی معنوں میں جدت متعارف کروائی ہے، آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طرز حکومت نے ثابت کیا وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں، باقی صوبے مریم نواز سے سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت رول ماڈل بن چکا ہے، مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، سیاسی شعبدہ بازی اور منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے