اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کا اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز خریدنے کا فیصلہ

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کیلئے اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی بڑی تعداد میں خریداری کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو  نے 2 لاکھ 40 ہزار اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری کی منظوری دے دی، جس پر 3 ارب 50 کروڑ روپے تک کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ان میٹرز کی خریداری کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا، یہ سمارٹ میٹرز نئے بجلی کنکشنز کیلئے استعمال کئے جائیں گے، جو صارفین کو فراہم کئے جائیں گے۔

اس وقت لیسکو میں صارفین کو بجلی کے نئے کنکشنز کیلئے این او سی کی بنیاد پر سمارٹ میٹر خریدنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین خود مارکیٹ سے سمارٹ میٹر خرید کر ان کے کنکشن حاصل کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا سٹاک دستیاب ہو گا، صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے جائیں گے اور اس کے بعد این او سی کے اجراء پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے