اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی کی لوڈشیڈنگ، الیکٹرک بس سروس گھنٹوں معطل

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(ویب ڈیسک) موسم سرما کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش 3 سے 4 گھنٹے تک ہو رہی ہے، جبکہ مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے الیکٹرک بس سروس بھی 14 گھنٹے تک معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3050 میگاواٹ ہے، جبکہ این پی سی سی کی جانب سے صرف 2450 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، اس شارٹ فال کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں کمی اور شدید دھند کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ ہو رہی ہے، جو لوڈشیڈنگ کی بڑی وجوہات ہیں، جنوبی پنجاب میں شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب، ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے کینال روڈ پر روٹ نمبر 26 کی ای وی بسیں پیر شام 5 بج کر 20 منٹ سے چارجنگ نہ ہونے کے باعث بند رہیں، جناح بس ٹرمینل سے بی آر بی کینال تک ای وی بسوں کی سروس معطل ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، 14 گھنٹے کی معطلی کے بعد بسوں کو دوبارہ چارج کیا گیا اور کینال روڈ پر بس سروس بحال کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے