اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، لاہور میں بادل برسنے کا کتنا امکان؟

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر شدید سردی اور دھند ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے