لیاقت بلوچ کا پنجاب بھر میں کالا بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 15 سے 18 جنوری تک پنجاب بھر میں کالا بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔
لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ریفرنڈم کیلئے کیمپ اور بیلٹ باکس عوام کی رائے لینے کیلئے مختلف مقامات پر لگائیں گے، ان کی قیادت میں کارکنان یہ بیلٹ باکس دکانوں، مساجد، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی لگائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کلرسیداں، راولپنڈی میں بلدیاتی قانون کے خلاف ریفرنڈم کیمپ کا افتتاح کریں گے۔
لیاقت بلوچ نے اپوزیشن قیادت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی ڈائیلاگ کیلئے ایک واضح لائحہ عمل فراہم کرنا ہو گا۔
آخر میں، انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کی محب وطن اور باصلاحیت ہونے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
