اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کینٹ ڈویژن کا اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن، 21 ملزمان گرفتار

14 Jan 2026
14 Jan 2026

(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر پولیس کینٹ ڈویژن نے اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی۔

کارروائی کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران 21 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، یہ کارروائی اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی بلال عربی اور ان کی پولیس ٹیم کی جانب سے کی گئی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں احمد شکور، کاشف، اظہر، عامر، انور معسود سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ان ملزمان کے خلاف مختلف سنگین مقدمات درج تھے، جن میں چیک ڈس آنر، فراڈ، ڈکیتی اور چوری جیسے جرائم شامل ہیں۔

پولیس ٹیم  نے دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ریسورسز کے ذریعے ان اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا، ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ یہ گرفتاریاں شہر میں سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہیں۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور یہ کارروائیاں پولیس کی سخت نگرانی اور محنت کا نتیجہ ہیں، پولیس کینٹ ڈویژن کا مقصد لاہور کے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے