اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رانا ثنا اللہ نے 28ویں ترمیم کے آنے کا بھی عندیہ دے دیا

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے 28ویں ترمیم کے آنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پر بریفنگ کے لیے خط لکھنا بدنیتی ہے، تحریک انصاف کو یہ نہیں پتہ کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کر رہا ہے، خط لکھنا اور ان کیمرہ بریفنگ مانگنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اِن کوشرم آنی چاہیے، ایسی گفتگو کرنے والے شخص پر لعنت بھیجنی چاہیے، ان کیمرہ بریفنگ مانگنی ہے تو ڈیفینس کمیٹی میں آیا کریں، اِس کمیٹی کے اجلاس میں یہ آتے نہیں۔

مشیر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ 28ویں ترمیم میں جو عوامی ایشو رہ گئے ہیں اِن کوشامل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔

وفاق اور صوبوں کے درمیان ایشوز کو اتفاق رائے کے بعد ترمیم کو لایا جائےگا، ووٹرز کی عمر اور حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق قانون سازی پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے