اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.14 قیمت فروخت : 40.21
  • یورو قیمت خرید: 326.38 قیمت فروخت : 326.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.06 قیمت فروخت : 377.74
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.81 قیمت فروخت : 188.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.78 قیمت فروخت : 202.14
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.23 قیمت فروخت : 76.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 484000 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443663 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9019 دس گرام : 7740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے، مولانا فضل الرحمان

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جے یو آئی ضرورآئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہیں حکومت کو کسی بھی وقت کروانے ہی ہوں گے۔

صحافی نے مولانا سے سوال کیا کہ سی ایم کے پی کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں پروٹوکول نہیں ملا ،جس پر اُنہوں نے پنجابی میں دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ کجھ شہر دے لوگ ظالم سن کجھ سانوں مرندا شوق وی سی‘۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، نہیں معلوم کے اُن کا کیا فلسفہ ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ آئے جمعیت علماءاسلام ضرور سامنے آئیں گی۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کب تک اکٹھی رہ سکتی ہیں تو اِس پر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اُن سے پوچھیں، بس گرتے پڑتے چل رہے ہیں آپس میں۔

واضح رہے قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے ہجن میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب بھی کیا اور دعا کروائی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے