اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: کئی روز سے شدید دھند کا راج برقرار، موٹر ویز آج بھی بند

13 Jan 2026
13 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں کئی روز سے شدید دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث موٹر ویز آج بھی بند کر دی گئیں۔

 موٹر ویز سینٹرل ریجن کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے ایم 2 پر لاہور تا کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، ایم 3 فیض پور سے درخانہ جبکہ ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

اسی طرح ایم 5 ملتان سے روہڑی اور ایم 11 پر لاہور سے سمبڑیال تک گاڑیوں کو انٹری کی اجازت نہیں ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، احمد پور شرقیہ میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

علاوہ ازیں میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر ویز  نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر دن کے اوقات میں سفر زیادہ محفوظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے